ایک نیوز: پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے ملازمین کو تنخواہوں میں 35 فیصد تک ایڈہاک ریلیف دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ 1 سے 4 تک کے تمام ملازمین کیلئے 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح گروپ 5 سے 9 تک 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ اضافے کا اطلاق تمام مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین پر ہو گا۔
اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بھی ڈیلی ویجز کی ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے تک کردی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دی ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266 روپے بڑھ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے بڑھ جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اور ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل، ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا۔