ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ جو بھی سی وی لیکر پھر رہا ہے۔ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کی ہے۔ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے۔ قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے۔ سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں۔ کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے؟
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے۔ پاکستان کی معیشیت وینٹیلیٹر پر ہو اور ہم ملک کو اپنے مسلز دکھائیں۔ پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا۔ ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آج کا صدر جسے ماضی میں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا جاتا تھا وہ بھی کہتا ہے انصاف نہیں ہو رہا۔ جس کی جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی وہ پرویز الہی بھی کہہ رہا ہے انصاف نہیں ہو رہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا۔ کہتے تھے مینار پاکستان لوگ نہیں آئیں گے۔ پاکستان کے عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کر دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابسطہ ہے۔ اس قدر مخلوق خدا باہر نکلی کہ جلسے میں شرکت کیلیے آنے والے قافلے جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے سوال کیا کہ آج کیوں یہ کہا جارہا کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے۔ مجھے انصاف مل جائے تو آپ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں؟ نواز شریف کا نہ پانامہ میں ذکر تھا نہ انکی کوئی آف شور کمپنی نکلی ہے۔ کون ہے جو باہر نکالتے ہیں،ہم ترقی پر پاکستان کو لاتے ہیں ہمیں نکال دیا جاتا ہے۔ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہورہا۔ انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے،آج جو اندر ہے اسے کہتے باہر لاؤ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اوپر مظالم کو بھلا دیا،ہم ونٹیلٹر پر پڑی معشیت کو دیکھ رہے۔ آج پاکستان کے اندر دوطرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے۔ ایک عالمی قوت کے اعلی کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔
جاوید لطیف نے واضح کیا کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں میں جو فاصلے پیدا کردیئے گئے انہیں صرف نواز شریف ختم کرسکتا۔ باوقار ریاست کے طور پر نواز ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں۔ کوئی بھی سی وی لیکر پھر رہا تو میں گزارش کررہا کہ ادارےخدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں۔ خدا کیلئے کہتا ووٹ کو عزت دیں،جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں۔ قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے،جتنا جلدی ہوجن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔