سابق وزیراعظم نواز شریف کا چھانگلہ گلی رہائشگاہ پر قیام، اہم ملاقاتیں متوقع

Oct 28, 2023 | 11:38 AM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف چھانگلہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پرقیام پذیر ہیں۔ جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 

میاں محمد نوازشریف شریف کے ہمراہ  مریم نواز و دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کچھ دن کے لیے اپنی رہائشگاہ   چھانگلہ گلی  میں ہی قیام پذیر ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی مریم نواز اپنی سالگرہ کا دن اپنے فیملی کے افرد کے ہمراہ مری میں گزاریں گی۔

مزیدخبریں