ایک نیوز: خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے متعلق سی ایم ایچ پشاور کے بریسٹ کلینک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپیشلٹ ڈاکٹرز نے خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے علامات ، تشخیص ، بچاوٴ اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
تفصیلات کے مطابق خواتین میں بڑھتی ہوئی بریسٹ کینسر سے آگاہی کے متعلق سی ایم ایچ پشاور کے بریسٹ کلینک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سپیشلٹ ڈاکٹرز نے خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے علامات ، تشخیص ، بچاوٴ اور علاج کے بارے میں معلومات دیں۔
ڈاکٹرز نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر کے چار مختلف مراحل ہیں، پہلے دو بڑی حد تک قابلِ علاج ہیں تاہم تیسرے اور چوتھے مرحلے پر یہ بیماری خاصی پیچیدہ شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں یا کم از کم خود اپنا معائنہ کریں کہ کہیں وہ بریسٹ کینسر کی جانب تو نہیں بڑھ رہیں۔
سی ایم ایچ پشاور میں دیگر شعبوں کی طرح بریسٹ کینسر کے علاج معالجے کے متعلق جدید سہولیات موجود ہے، سی ایم ایچ پشاور وقتاً فوقتاً خواتین میں مختلف قسم کی بیماریوں کے جلد تشخیص اور بچاوٴ کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کرتی ہے۔
اکتوبر کو دنیا بھر میں ہر سال بریسٹ کینسر کے آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے، تقریب میں شامل خواتین نے بریسٹ کینسر سے آگاہی پر پاک فوج کے ڈاکٹرز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔