کینیڈا: برٹس کولمبیا میں 29 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ہوگا

Oct 28, 2023 | 10:29 AM

ایک نیوز: کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گردوارہ میں انتیس اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم ہوگا۔ ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسی گرودوارہ میں اٹھارہ جون کو انڈین حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ کنیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔ 

کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھوں نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے فیصلہ سنائیں گے۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے تحریک خالصتان میں نئی روح پھونک دی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ اب یہ پوری دنیا پہ عیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر کی ریاستی قتل کے پر دنیا بھر کے سکھ غم و غصے سے دو چار ہیں۔ ہردیپ سنگھ نجر کو لگنے والی گولیاں ہر سکھ کو چھلنی کر گئی۔ ہر دیپ سنگھ نجر کو لگنے والی بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہونگے۔ 

ریفرنڈم کے ذریعے سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرنا چاہیے ہیں۔ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر کے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی سے ماری ہے۔ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکار سکھوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ جس کی تصدیق کنیڈین وزیراعظم بھی کر چکے ہیں۔ ہم ہردیپ سنگھ نجر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزیدخبریں