سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپرشن، 10 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپرشن، 10 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: Intelligence-based operation of CTD, 10 terrorists arrested

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار  کر لیے۔ کارروائی لاہور، رحیم یار خان، بہالپور اور سرگودھا میں کی گئی۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے ٹی ٹی پی کے  کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت  گرفتار کیے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد ۔آئی ای ڈی بم ، 3 ڈیٹو نیٹر ۔ ہینڈ گرنیڈ ۔ موبائل فون۔ اسلحہ اور نقدی  برآمد کرلی گئی۔ 

دہشت گردوں کی شناخت آغانعمان۔ عطاالرحمان۔ اسامہ۔ صدیق۔ شاہنواز۔ سیفان۔ صفدر۔ عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے 359 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنز میں 29991 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔