ایک نیوز : ملٹری کالج جہلم کے طلبا نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔
رپورٹ کے مطابق ملٹری کالج جہلم (MCJ) کے 100 سے زائد طلباء اور 10 فیکلٹی ممبران کے وفد نے منگلا کینٹ میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔
کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر طلباء نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
طلباء نے آرٹلری، انفنٹری، ایئر ڈیفنس، سگنلز کا سامان اور آرمی میڈیکل کیمپ کے اسٹالز کا دورۂ کیا طلباء اور اساتذہ کو ہتھیار، میزائل اور جنگی ساز و سامان بھی دکھایا گیا۔
طلباء کو ہائبرڈ وارفیئر، سائبر حملوں اور سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے بارے میں بریفنگ دی گئی وفد کے شرکاء نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کو سراہا ۔
یہ دورہ طلبہ کے لیے بہت معلوماتی اور مفید رہا یہ تعلیمی اور عسکری اداروں کے درمیان قریبی روابط اور باہمی ہم آہنگی کا مظہر تھا طلباء نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور حب الوطنی کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کیا ۔وفد نے مستقبل میں بھی کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا