ایک نیوز :جنوبی افریقہ سےشکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس جیت کی ہمیں بہت ضرورت تھی ، شکست مایوس کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ہم نے اچھی واپسی کی لیکن ہم 10-15 رنز کم تھے۔میرے خیال میں فاسٹ باؤلرز نے جس طرح گیند بازی کی، انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حصے میں نہیں آیا۔
ڈی آر ایس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گیم کا حصہ ہے، یہ امپائر کی کال ہے لہذا میرے خیال میں یہ صرف گیم کا حصہ ہے۔مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کیلئے مایوس کن ہے، ہمارے پاس یہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں رہنے کا موقع تھا لیکن ہم نے اسے کھو دیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے اگلے تین میچوں میں اپنی پوری کوشش کریں گے، دیکھتے ہیں تین میچوں کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتے ہیں۔