بالوں کو کلر کرانے سے خاتون موت کے منہ میں پہنچ گئی

بالوں کو کلر کرانے سے خاتون موت کے منہ میں پہنچ گئی
کیپشن: The woman died after coloring her hair

ایک نیوز :برطانیہ میں ورا ویلایا نامی خاتون7سال قبل بالوں کو رنگوانےکے بعد موت کے منہ میں پہنچ گئی تھیں۔
خاتون کا چہرہ ہیئر کلر سے ہونے والی الرجی کے باعث غبارے کی طرح پھول کر ناقابل شناخت ہوگیا تھا۔
اس وقت لورا ویلایا کی عمر 18 سال تھی جب بالوں کو سیاہ کروانے کے بعد انہیں الرجی ری ایکشن کا سامنا ہوا اور کئی دن اسپتال میں گزارنا پڑے۔
یہ خاتون کی جانب سے بالوں کو رنگوانے کا پہلا اور آخری تجربہ ثابت ہوا۔بال رنگوانے کے فوری بعد ہی خارش اور بخار جیسی علامات کا سامنا ہوا۔
انہوں نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس لیے حیران کن تھا کیونکہ ہیئر ڈریسر نے ایمونیا فری ہیئر ڈائی استعمال کی تھی اور عموماً لوگوں کو اس سے الرجی کا سامنا نہیں ہوتا۔لورا ویلایا اس وقت فرانس میں موجود تھیں اور ناٹنگھم میں واقع گھر واپس جانے سے قبل بالوں کا انداز بدلنا چاہتی تھیں۔بال رنگوانے کے بعد فضائی پرواز سے گھر واپس جاتے ہوئے انہیں مسلسل جلن کا سامنا ہوا اور پسینہ خارج ہوتا رہا۔