ایک نیوز: وٹامن انجکشن لگوانے مہنگے پڑ گئے، خاتون انفلوئنسر کی جلد تیزی سے گلنے سڑنے لگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیٹریز اماں نامی فٹنس انفلوئنسر نے جسم سے چربی ختم کروانے کیلئے وٹامن کے انجیکشنز کی ٹریٹمنٹ کروائی۔
بتایا جارہا ہے کہ 23 سالہ انفلوئنسر نے وٹامن بی ون، وٹامن سی اور جلدی گھلنے والا ڈی آکسی کولیک ایسڈ کے 20 انجیکشنز دونوں بازوں، 20 کمر اور 20 پیٹ میں لگوائے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وٹامن انجیکشنز لگوانے کے بعد خاتون کی طبعیت بگڑنا شروع ہوگئی، پہلے انہیں سردی اور بخار ہونا شروع ہوا جس کے بعد آہستہ آہستہ ان کی جلد گلنے لگی اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا گیا۔