اچھی صحت کیلئے کتنا پیدل چلنا چاہیے،ماہرین نے بتادیا

 اچھی صحت کیلئے کتنا پیدل چلنا چاہیے،ماہرین نے بتادیا
کیپشن: How much walking should be done for good health, experts said

ایک نیوز:ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں؟ توپیدل چلنااپنی عادت بنالیں۔
روزانہ کتنے قدم چلنا عمر بڑھنے کے ساتھ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے؟اس سوال کا جواب اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
Granada یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار یہ تعین کیا گیا کہ روزانہ کتنے قدم چلنے سے لوگوں کی صحت کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ 1960 کی دہائی میں یہ خیال سامنے آیا تھا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔روزانہ صرف 22 منٹ کی چہل قدمی کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
مگر اس تحقیق میں پہلی بار سائنسی طور پر ثابت کیا گیا کہ قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرنے کے لیے روزانہ 7 سے 8 ہزار قدم چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔8 ہزار قدم چلنے کو آپ روزانہ 6.4 کلو میٹر چہل قدمی کے برابر سمجھ سکتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ چلنے کی رفتار سے بھی صحت کو اضافی فائدہ ہوتا ہے، یعنی سست کی بجائے تیزی سے چلنا زیادہ بہتر ہے۔