عمران خان کے کنٹینر کے جنریٹر کی فنی خرابی دور کردی گئی

Oct 28, 2022 | 23:42 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے تیار کردہ کنٹینر کے جنریٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کرچکی ہے۔ یہ مارچ ابھی اچھرہ کے مقام پر پہنچا تھا کہ کنٹینر کے جنریٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ اسے دور کرنے کے لیے الیکٹریشن کو بلایا گیا۔ 

جنریٹر خراب ہونے کے بعد کنٹینر کو اچھرہ کے استقبالیہ کیمپ کے سامنے ہی رکنا پڑا۔ جنریٹر کی فنی خرابی دور کردی گئی ہے، جس کے بعد کنٹینر نے دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کردیا۔ 

مزیدخبریں