عمران خان کی پاک فوج اور ایجنسیوں پر تنقید کے بھارتی میڈیا پر چرچے

عمران خان کی پاک فوج اور ایجنسیوں پر تنقید کے بھارتی میڈیا میں چرچے
کیپشن: Discussions in the Indian media about Imran Khan's criticism of Pakistan Army and agencies(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاک فوج اور ایجنسیوں پر تنقید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھارتی میڈیا میں مقبول کردیا ہے۔ 

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھارتی چینل کے اینکرپرسن نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کا ایجنڈا معلوم ہے، عمران خان آئی ایس آئی کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ بھارت میں مقبول ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان سے خاتون بھارتی اینکر نے کہا آپ کی پارٹی نے اپنے ریاستی ادارے کو کٹہرے میں کھڑا کرکے بھارت کا کام آسان کردیا، آپ کا شکریہ، ایسا کرنے سے عمران خان بھارت کے سب سے پیارے ہوگئے۔

فیاض الحسن چوہان کہتے رہ گئے کہ بات کو متنازع بنانا آپ کی خواہش ہوگی۔

ایک اور ٹی وی چینل پر تجزیہ پیش کیا گیا کہ اگر عمران خان 10 سال کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم بن جائيں تو بھارت کا کام آسان ہوجائے۔

ایک اور بھارتی چینل نے خبر چلائی کہ تحریک انصاف اور پاک فوج آمنے سامنے آگئے ، اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر بھارتی میڈيا نے لکھا کہ ’تحریک انصاف کے رہنما نے پاک آرمی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی‘، عمران خان کی تحریک انصاف پاک فوج پر برس پڑی۔

بھارتی ٹی وی کا فیاض الحسن کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔