تحریک انصاف چھوڑنے والے خرم لغاری کا یوٹرن

Oct 28, 2022 | 22:45 PM

ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان پریوٹرن لے لیا۔اپنے نئے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


واضح رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔انہو ں نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اورمطالبہ کیا تھا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے۔

مزیدخبریں