ایک نیوز نیوز :صدرمملکت عارف علوی کو رات گئے عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ آنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے صدر عارف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دے دی۔رضاربانی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے سیاسی جماعت اورفوجی اسٹبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کر اپنے دفتر کی غیرجانبداری کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ صدر مخصوص سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے فریق بنے، اپنے عہدے کی غیرجانب داری کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر پاکستان کے صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ ان ملاقاتوں کا انجام کیا ہوا تھا؟ جس پر ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے بتایا کہ جن ملاقاتوں سے متعلق آپ پوچھ رہے ہیں جی بالکل وہ ملاقاتیں ہوئی تھیں ، لیکن یہ ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئی تھیں، لیکن کیوں ان ملاقاتوں کا کوئی رزلٹ نہیں نکل سکا ، یہ نہیں بتا سکتا۔