سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے تیسرا مراسلہ جاری کردیا

Oct 28, 2022 | 21:35 PM

ایک نیوز نیوز: سی سی پی او لاہور کو تبادلے کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے ایک بار پھر حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کو تیسری بار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس کے تحت وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس لیے تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد کریں۔ 

مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ تبادلے کے احکامات پر 3 روز میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور کو تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کیلئے تیسرا لیٹر جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں