لانگ مارچ :پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج سے روک دیا

 لانگ مارچ :پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج سے روک دیا
کیپشن: Long March: PEMRA banned all TV channels from live coverage

ایک نیوز نیوز :رات گئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن اتھارٹی (پیمرا) نے بڑا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے عمران خان کے لانگ مارچ کی براہ راست کوریج پر پابندی لگادی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج سے روکا گیا ہے۔پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ تمام ٹی وی چینلز ریکارڈشدہ تقاریر نشر کرسکتے ہیں ۔پیمرا نے کہا کہ پیمرا کی ہدایت کے باوجود بعض چینلز نے نہ صرف پی ٹی آئی قائدین کی براہ راست کوریج دکھائی ہے بلکہ اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ بھی چلائے ہیں، ٹی وی چینلز کی براہ راست کوریج اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ۔