سپریم کورٹ بار میں 4 سال بعد عمران خان کا حمایت یافتہ گروپ کامیاب

سپریم کورٹ بار میں 4 سال بعد عمران خان کا حمایت یافتہ گروپ کامیاب
کیپشن: After 4 years in the Supreme Court Bar, the group supported by Imran Khan is successful(file photo)

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ نے پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کی مدد سے 4 سال بعد کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کے عابد زبیری نے کامیابی حاصل کرلی۔ حامد خان گروپ کے عابد زبیری نے 1347 ووٹ حاصل کیے۔

ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید کو 1148 ووٹ ملے۔ اس طرح عابد زبیری 199 ووٹوں کے مارجن سے صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کو 4 سال بعد سپریم کورٹ بار انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے عاصمہ جہانگیر گروپ سپریم کورٹ بار کے الیکشن جیت رہا ہے۔ 

نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔ وکلاء نے مجھے کامیاب کروا کر خدمت کا موقع دیا ہے۔ انشاءاللہ سپریم کورٹ وکلاء کی ویلفیئر کیلئے کام کرے گی۔ اعتماد کرنے پر وکلاء کا شکرگزار ہوں۔ ہمارے گروپ کے صدر، سیکرٹری اور پنجاب کے نائب صدر جیت گئے۔ رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے بھی عابد زبیری کی بھرپور حمایت کی۔