ایک نیوز نیوز : وزیر اعظم شہبازشریف نے طارق محمود پاشا کو معاون خصوصی تعینات کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق طارق محمود پاشا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کیا گیا ہے ۔ طارق محمود پاشا کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔وزیراعظم شہباز کی کابینہ کی تعداد 75ہوگئی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 30ہوگئی ۔وفاقی وزیر34وزرائے مملکت 7اور مشیروں کی تعداد 4ہے ۔

کیپشن: The number of Prime Minister Shehbaz's cabinet became 75