'خرم لغاری کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے'

Oct 28, 2022 | 19:51 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے خرم سہیل لغاری نے آج اپنی پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صرف وہ ہی نہیں مزید 5 ارکان اسمبلی بھی استعفیٰ دینے جارہے ہیں۔ تاہم اب ان کے گھر سے ہی بغاوت ہوگئی ہے۔ 

ایم پی اے خرم لغاری کے والد اور چیف آف لغاری گروپ چنوں خان لغاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ہم اس کے فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ 

اسی طرح خرم لغاری کے مظفر گڑھ کے ایم پی ایز کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی ایم پی اے سردار عبدالحئی دستی نے بھی سختی سے تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 

اسی طرح پی پی 271 سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے منصور احمد خان نے بھی اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے خرم لغاری نے غیرمنطقی بیان کی مزمت بھی کی۔ 

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 263 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے نیاز گشکوری نے بھی عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

دیگرممبران کی جانب سے بھی عمران خان کی حمایت میں ویڈیو پیغام آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مزیدخبریں