ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے خرم سہیل لغاری نے آج اپنی پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صرف وہ ہی نہیں مزید 5 ارکان اسمبلی بھی استعفیٰ دینے جارہے ہیں۔ تاہم اب ان کے گھر سے ہی بغاوت ہوگئی ہے۔
ایم پی اے خرم لغاری کے والد اور چیف آف لغاری گروپ چنوں خان لغاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ہم اس کے فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
" پی ٹی آئی چھوڑنے کا ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا ذاتی فیصلہ ہے ہم اسکے فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کرتے۔ پی ٹی ائی قیادت کے ساتھ ہیں پی ٹی ائی کو چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کرسکتے"۔ خرم لغاری کے والد اور چیف آف لغاری گروپ چنوں خان لغاری کا بیان pic.twitter.com/7WQZRcGMIa
— Logical (@Dexlogic) October 28, 2022
اسی طرح خرم لغاری کے مظفر گڑھ کے ایم پی ایز کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی ایم پی اے سردار عبدالحئی دستی نے بھی سختی سے تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
خرم لغاری کے مظفر گرڑھ کے 5 ایم پی ایز کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی ایم پی اے سردار عبد الحئی دستی نے سختی سے تردید کردی
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) October 28, 2022
وہ #حقیقی_آزادی_مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں pic.twitter.com/NQJNIWOEyd
اسی طرح پی پی 271 سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے منصور احمد خان نے بھی اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے خرم لغاری نے غیرمنطقی بیان کی مزمت بھی کی۔
— Muhammad Zeeshan Sarwar (@zeeshanpti001) October 28, 2022
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 263 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے نیاز گشکوری نے بھی عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
— Muhammad Zeeshan Sarwar (@zeeshanpti001) October 28, 2022
دیگرممبران کی جانب سے بھی عمران خان کی حمایت میں ویڈیو پیغام آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
— Muhammad Zeeshan Sarwar (@zeeshanpti001) October 28, 2022