ایک نیوز نیوز : اہلیہ دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے پر تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام
ملیر کورٹ
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) October 28, 2022
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کی ازدواجی زندگی اختتام پر آگئی
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا
سندھ اسیمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی pic.twitter.com/eWfXADPQ2k
نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔ سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا، فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں،نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے۔