ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔
پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوالی گئی ہے۔
اسلام آباد حکومت 22 کروڑ پاکستانیوں کا سامنا کرنے کے لیے بلکل تیار نہیں ہے ????#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ#WeTrustImranKhan ???? pic.twitter.com/1SOpLRyz2p
— Dr Afefa Seher ????⚕️ (@Stethandspark) October 28, 2022
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اہم اور حساس علاقوں کے راستوں پر کنٹینرز پہنچانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی تعینات کردیے ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تناظر میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوائی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔