ایک نیوز نیوز :قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر اور ان کے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ۔ سوشل میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر اور انکے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم خرم محبوب بھیس بدل کر بیرون ملک سے پاکستان آرہا تھا ، انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ایف آئی اے کو بروقت اطلاع کردی گئی، ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں۔