لاہور بار ایسوسی ایشن کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

لاہور بار ایسوسی ایشن کا عمران خان کی حمایت کا اعلان

ایک نیوز نیوز: لاہور بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ سمیع نے تمام کابینہ سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاہور بار عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور وکلا حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ لاہور بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلیے کام کیا، ن لیگ اور فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی۔

راؤ سمیع نے مزید کہا کہ ناراض دوستوں کو منائیں گے اور ساتھ ملائیں گے، ہزاروں وکلا عمران خان کے لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔

سیکریٹری لاہور بار عمار یاسر نے کہا کہ لانگ مارچ ہر کسی کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کے اس سے قبل ہونے والے دھرنے پُرامن تھے۔

شاکر چاہل نے کہا کہ 25 مئی کا مارچ بھی پرامن تھا مگر اس دوران تشدد کیا گیا، لانگ مارچ آئینی حق ہے۔