ایک نیوز نیوز: کسٹم افسران نے جارجیا سے ترکی میں داخل ہونے والے ایک شخص کا معائنہ کرتے ہوئے 1,100 شہد کی مکھیاں برآمد کرلیں یہ مکھیاں اس نے اپنے جسم کے گرد لپیٹے ہوئے لکڑی کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ اس شخص ک نے تمام تر کاغذی کارروائی مکمل کررکھی تھی اور اس کا ترکی کے شمال مشرقی صوبے آرٹوین میں سرپ بارڈر کراسنگ پر باڈی ایکسرے اسکین بھی کیا گیاتھا۔ کسٹم ڈائریکٹوریٹ کے اینٹی سمگلنگ یونٹس نے اس کے مشکوک رویے کی وجہ سے اسے روک کر تلاشی لی۔ جب اسے اپنا سویٹر اٹھانے کا حکم دیا گیا تو بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے بکسوں کا پتہ چلا۔ جن پر صفائی سے ٹیپ کیا گیا تھا۔ 110 ڈبوں کے اندر شہد کی مکھیاں تھیں جن میں سے ہر ایک میں ایک ملکہ مکھی اور باقی نو ورکر مکھیاں تھیں۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔اس شخص کی شناخت ٹی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ کار کے فیول ٹینک ک سے 104 کلو گرام سے زیادہ شاہ بلوط کا شہد دریافت ہوا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں قیمتی شہد اصل ٹینک میں جبکہ کہ پٹرول اضافی فیول ٹینک سے حاصل کیا جارہا تھا۔