ایک نیوز نیوز: ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 300 سو سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 300 سو سے زیادہ سکھ یاتریوں کی گیانی ہرمیت پریت سنگھ کی سربراہی میں پاکستان آئے۔
سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان داخل ہوئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد , ڈپٹی سیکر ٹری سیف اللہ کھو کھر , پردھان PSGPC سردار امیر سنگھ اور دیگر سکھ ممبران اور بورڈ افسران کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا گیا، سکھ یاتری واہگہ سبارڈر ے حسن ابدال کے لیے روانہ ہونگے۔ سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔