کرونا نے پھر پنجے گاڑ لیے،یونیورسٹیاں اور سکول خالی کرالیے گئے

چین:بڑھتےہوئے کرونا کیس، یونیورسٹیاں اور سکول بند کر دئیے گئے
کیپشن: چین:بڑھتےہوئے کرونا کیس، یونیورسٹیاں اور سکول بند کر دئیے گئے

ایک نیوز نیوز: چین کے صوبہ ' فوجو' میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو   قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق وباء پر قابو اور حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں شہر کی 36 یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں میں داخلہ و خروج ممنوع قرار دے دیا گیا اور 9 میٹروپولیٹن تحصیلوں کے اسکولوں کو ہفتے بھر کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

فوجو محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر' یو شِن 'نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کیمپسوں میں مقیم اساتذہ اور طالبعلم باہر نہیں نکل سکیں گے اور کیمپس سے باہر کے رہائشی اندر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

'یو' نے کہا ہے کہ تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی اور اواخرِ ہفتہ متوقع 'اساتذہ کے درجہ اہلیت' امتحان  میں صرف گرین کوڈ والے اساتذہ شرکت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ' فوجو' میں 58 ایسے کورونا کیسوں کی تشخیص کی گئی کہ جن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ صوبے میں علامتوں کے بغیر کورونا کیسوں کی تازہ تعداد 128 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مریضوں کی تعداد کم ہونے اور بیماری کی علامات ظاہر نہ کرنے کے باوجود قرنطینہ پابندیوں کا اطلاق ظاہر کرتا ہے کہ چین اپنی "صفر کورونا کیس" پالیسی کے سخت نفاذ  پر کاربند ہے۔