لاہور ہائیکورٹ کا کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم

Oct 28, 2022 | 15:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہورہائی کورٹ نے لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے بھارت میں رکشوں کو الیکٹریسٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان میں الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کے لیے کتنا خرچہ درکار ہے۔

ریسرچر فیصل آباد یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹریسٹی پر منتقلی کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

عدالت نے موٹرسائیکلز کو الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سےمیٹنگ کی ہدایت کردی، جبکہ لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں مل کر اسموگ جیسی آفت سے نکلنا ہوگا، اسموگ پھیلنا شروع ہوچکی ہے اندازہ لگائیں یہ کس حد تک جائے گی۔ عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں