زمبابوے سے میچ ہارنے کے بعد شاداب خان کی جذباتی ویڈیو

Oct 28, 2022 | 15:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20  ورلڈکپ میں زمبابوے کیخلاف پاکستان کی شکست پر جہاں شائقین کرکٹ کی ناراض ہیں  وہیں قومی کھلاڑیوں کے کھلاڑیو ں کے جذبات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاداب خان  کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شاداب خان کو زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے جذباتی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ میں سے ایک شخص شاداب خان کو تسلی دے رہا ہے اور انہیں اپنے ساتھ لیکر جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ پرتھ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں پاکستان کو 1 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا تھا  کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا۔

مزیدخبریں