عمران خان  کی وجہ سے بھارت میں بھی ہنگامے

imran book complainant hindus
کیپشن: imran book complainant hindus
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  بھارت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی کتاب  کے اجرا پر ہنگامے۔۔۔ تقریب ملتوی کرنا پڑگئی۔ 

 رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زندگی پر تحریر کردہ کتاب کااجرا بنگلورو میں ہونا تھا۔ تاہم ہندو تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی تھیں۔ کتاب کا ٹائٹل تھا، ‘عمران خان اوندو جیوانتا دانتا کاتھے’۔ اس کا مطلب ہے عمران خان ایک زندہ جینئس ہے۔

کتاب  کے مصنف سدھاکر ایس بی  کی تحریر کدہ کتاب کا اجرا ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایچ این ناگ موہن داس  نے کرنا تھا تاہم اس سے پہلے ہی ہندو تنظیموں نے کرناٹک کے وزیر وی سنیل کمار اورپولیس شکایت کر دی تھی ۔  جس پر انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سےمنتظم سے کہا گیا کہ وہ امن عامہ کے پیش نظر تقریب کو روک دیں۔ 

مصنف ایس بی سدھاکر نے کہاکہ کتاب کی ریلیز منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر نے ہمیں ایسا کرنے کو کہا۔ دوسری جانب ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڑا نے کہا کہ دشمن ملک پاکستان کے وزیر اعظم کی اس طرح تعریف کرنا بھارت کی مخالفت کرناہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تقریب کے منتظم کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کتاب پر پابندی لگائی جائے۔