بھارت میں زہریلی چائے پینے سے 4 افراد ہلاک

Oct 28, 2022 | 14:58 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے منی پور میں زہریلی چائے پینے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چائے بنانے والے بچے نےغلطی سے پانی میں کیڑے مار دوا ڈال دی اور اس سے چائے تیار کر دی۔ کیڑے مار دوائی کچن میں ہی پڑی تھی۔ بچے کی والدہ دودھ دوہ رہی تھی اور بچہ چائے بنا رہا تھا۔

پانچ افراد نے چائے پی اور بیمار پڑ گٗئے، جن میں سے چار ہلاک ہو گئے۔ 

پولیس نے جانچ کے لیے چائے کی پتی، دودھ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی ہیں۔

علاقے کے ایس ایچ او اروند کمار کا کہنا ہے کہ چائے کی پتی اور کیڑے مار دوا کا پیکٹ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے بچے نے غلطی سے چائے کی پتی کی جگہ کیڑے مار دوا ڈال دی۔
 

مزیدخبریں