شاہ چارلس کی تصویر والے سکے بننا شروع ہو گئے

Oct 28, 2022 | 13:16 PM

ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کے پورٹریٹ والے سکے بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس کے پورٹریٹ والے 50 پینس کے سکے دسمبر میں تجوریوں اور بٹووں کی زینت بنیں گے اور شہری استعمال کر سکیں گے۔

رائل منٹ کے ورکرز 9 لاکھ ساٹھ ہزار نئے سکے بنائیں گے۔ ان سکوں پر شاہ چارلس سوم کی تصویر کا رخ بائیں جانب ہوگا، جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کا رخ دائیں جانب تھا۔

شاہ چارلس کی تصویر رخ بائیں جانب اس لئے ہو گا کیونکہ برطانوی شاہی سکوں کی روایت ہے کہ پہلے والے بادشاہ یا ملکہ کے بعد آنے والے بادشاہ یا ملکہ کی تصویر کا رخ ایک دوسرے کی تصویر کی مخالف سمت میں ہو گا۔ 

مزیدخبریں