میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کتابوں کا نیا ایڈیشن جاری

Oct 28, 2022 | 13:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کتابوں کا نیا ایڈیشن جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی6 کتابوں کا نیا ایڈیشن جاری کردیا ہے۔ آئندہ سال 2023 اور 2024 کاامتحان نئی کتابوں میں سے لیا جائے گا۔

مزکورہ کتابوں میں نہم جماعت کی اسلامیات مکمل تبدیل کردی گئی ہے۔نہم اور گیارہویں جماعت کی ترجمہ قرآن کا نیا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ گیارہویں اور بارہویں کی پریکٹیکل جغرافیہ تبدیل کیا گیا ہے۔ بارہویں جماعت کا مطالعہ پاکستان اور ہیومین جغرافیہ کی بھی کتاب کو تبدیل کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کو بھی آگاہ کردیا۔

مزیدخبریں