ایک نیوز نیوز: ڈی آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کو پروموٹ کرکے آئی جی جیل خانہ جات تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبشر احمد خان بطور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ، ڈی آئی جی انسپکشن ، ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن اور کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر ساہیوال بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
مبشر احمد خان کو دفتر آمد پر آفیسران و ملازمین کی طرف سے پر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی جی کو چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے۔
مبشر احمد خان نے پہلی میٹنگ کی صدارت کے دوران ماتحت افسران و سٹاف کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی جیل خانہ کا کہنا ہے کہ اسیران و ملازمین کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔خانہ جات افسران و اہلکار بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض ادا کریں۔
پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کرپشن و بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے۔