روپے کی بے قدری، ڈالر کی اڑان نہ رُک سکی

روپے کی بے قدری، ڈالر کی اڑان نہ رُک سکی
کیپشن: روپے کی بے قدری، ڈالر کی اڑان نہ رُک سکی

ایک نیوز نیوز: ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد روپیہ اپنی قدر کھونے لگا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت ایک روپے ایک پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر 222 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 221 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں 242 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 41 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔