پی آٹی آئی لانگ مارچ ، لبرٹی چوک میں کارکنان کی آمد شروع

 تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ایک نیوز نیوز: چیئر میں تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ کی  کال پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد  لبرٹی چوک اکٹھا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک سے 11 بجے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی۔ 

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور لبرٹی چوک سے براستہ جی ٹی روڈ  اسلام آباد  پہنچے گا۔ لبرٹی چوک پر اس وقت تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

لانگ مارچ کے لیے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک پہنچایا جا چکا ہے جس میں پانچ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔  اسلام آباد کی عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئی تو امپورٹڈ حکومت کو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔