خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، مزید 5 ارکان کے مستعفی ہونیکا دعوی

Oct 28, 2022 | 10:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا  اعلان کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ساتھ مزید 5 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلی کے نام پر دکھایا کچھ اور گیا تھا، ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ہم اگلے 3 چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔

مزیدخبریں