پادری اور راہبائیں بھی آن لائن پورنوگرافی کے شوقین ہیں، پوپ

Oct 28, 2022 | 10:28 AM

ایک نیوز نیوز: پوپ فرانسس نے کہا کہ عام لوگ تو کجا پادری اور راہبائیں بھی آن لائن پورن فلمیں دیکھتے ہیں۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق روم میں پادریوں اور مذہبی سکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا اور کہا کہ یہ ایک ایسا فتنہ ہے جو پادری کے قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ڈیجیٹل پورنوگرافی ایک ایسی برائی ہے جس سے بہت سے لوگ متاثر ہو چکے ہیں، حتی کہ پادری اور راہبائیں بھی اس سے متاثر ہیں۔

پوپ نے کہا وہ صرف مجرمانہ پورنو گرافی مثلاً بچوں کے جنسی استحصال کی بات نہیں کر رہے، جہاں آپ جنسی استحصال کے واقعات براہ راست دیکھتے ہیں بلکہ نارمل پورنو گرافی کی بھی بات کر رہے ہیں۔

کیتھولک چرچ کے 85 سالہ رہنما نے انکشاف کیا کہ نہ تو وہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی موبائل فون ہے، تاہم انہوں نے اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر رابطہ اور مواصلات کے لیے اس کا استعمال کریں۔

پوپ نے خبروں کو جنون کی حد تک دیکھنے اور موسیقی کو جنون کی حد تک سننے کے خلاف بھی متنبہ کیا، اس سے پہلے کہ لوگ کسی زیادہ سنگین خطرے سے دوچار ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا یہ چیزیں انسان کی اس کے اصل کام سے توجہ ہٹا دیتی ہیں۔

مزیدخبریں