ایک نیوز نیوز: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا میں ارشد شریف کا کفن میلا ہونے سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفی دے رہا ہوں۔ایسے ملک کی سیاست سے میں ریٹائرڈ ہورہا ہوں۔
جب PTI تانگہ پارٹی تھی تو PTI میں شامل ہوا اور اُس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقت ور تھی
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) October 28, 2022
مسلم لیگ ن میں شامل ہوا جب وہ اپوزیشن میں اور کمزور تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقت ور تھی
میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دئیے pic.twitter.com/CB8ChbIg9v
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد روان سال کے شروع میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے۔
فروری میں اس وقت کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
بعد میں پی ڈی ایم کی حکومت قائم ہونے کے بعد احمد جواد کو وزیراعظم کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کر دیا گیا تھا۔
تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے احمد جواد نے پارٹی پالیسیوں کے خلاف آواز بھی اُٹھائی تھی اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔
احمد جواد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہوں لیکن آپ کی مجبوریوں کے پیش نظر میں اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں،میں یہاں یہ وضاحت کر دوں میں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران نا تو کوئی تنخواہ لی، نا کوئی گاڑی،نا کسی قسم کی کوئی اور سہولت یا رعایت لی ہے۔
وزیراعظم صاحب آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہوں لیکن آپ کی مجبوریوں کے پیش نظر میں اپنا استعفی پیش کر رہا ہوں
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) October 28, 2022
میں یہاں یہ وضاحت کر دوں میں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران نا تو کوئ تنخواہ لی، نا کوئ گاڑی،نا کسی قسم کی کوئ اور سہولت یا رعایت لی