ایک نیوز نیوز: چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پرسوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مسئلہ ہے، لہذا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ماوننگ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اورتمام فریقین صورتحال کو پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدمات سے گریز کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔