ایک نیوز نیوز: ایلون مسک نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال ٹوئٹر سے فارغ ہو گئے ہیں۔ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر سنبھال لیا ہے۔
ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کے بعد کہا کہ ٹویٹر صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے اب چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر اب ایسا آزاد نہیں ہوگا جیسا ماضی میں تھا۔
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب ٹویٹر پر اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر یا ایولن مسک کی جانب سے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کرنے کے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔