ارشد شریف کےقتل کی تحقیقاتی ٹیم کینیا جانے کیلئے دوحہ پہنچ گئی

ارشد شریف کےقتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہوگی
کیپشن: ارشد شریف کےقتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہوگی

ایک نیوز نیوز:ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم دوحہ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کینیا کے 15 روزہ دورے کے سلسلے میں دوحہ پہنچی ہے جہاں سے ٹیم کینیا کی پرواز لے کر رات ساڑھے 11 بجے نیروبی پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیم کو  ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر  دستاویزات دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انویسٹیگیشن بیورو(آئی بی) عمر شاہد پر مشتمل ہے۔