زمبابوین صدر کے طنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا کرارا جواب

زمبابوین صدر کے طنز پر وزیراعظم شہباز شریف کا کرارا جواب
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif's response to Zimbabwean president's mockery(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی جس کےبعد زمبابوے کے صدر نے پاکستان کیلئے طنز سے بھرا ٹویٹ کیا۔

زمبابوے کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ زمبابوے کی ٹیم نے کیا شاندار فتح حاصل کی ، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد ۔ آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے ٹویٹ کے جواب میں  ٹویٹ کیا اور لکھا کہ  ہمارے پاس حقیقی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ سپیرٹ ہے ، اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت ہے کہ ہم پلٹ کر جواب دیتے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ جناب صدر مبارک ہو ، آپ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی آج ۔