کھیل ہی کھیل میں بھائی نے بہن کو مار ڈالا

Oct 28, 2020 | 14:37 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) ویڈیو گیم کا جنون بہن کی جان لے گیا، 16 سالہ بھائی نے کمپیوٹر پر گیم کھیلتے ہوئے بہن پر پستول تان لیا، مذاق میں گولی چلی اور 10 سالہ ماروشہ کی جان لے گئی۔

والدین کی غفلت کا افسوس ناک واقعہ خیابان امین میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر خالد کو گرفتار کر لیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کہتے ہیں والدین کی غفلت سے بچے نے گھر میں رکھا پستول نکال کر کھیلنا شروع کیا۔ حادثاتی طور پر گولی چل گئی جو ماروشہ کے منہ پر دائیں جانب لگی۔ ملزم عمر خالد کو مزید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں