تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف ایچ آر افسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کے کپتا نوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوئی ہو گی، کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے پچاس گھنٹے گارنٹی الاوئنس کی ادائیگی کی جائے گی۔ ماہانہ پچاس گھنٹے فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الاؤنس کی ادائیگی ہو گی۔
یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی، سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں سات دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔ چار وجوہات کے حامل پائلٹس بھی پچاس گھنٹے فلائنگ الاؤنس اور مراعات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
وجوہات میں بغیر منظوری غیر حاضری اور چھٹی کرنا شامل ہے، روزمرہ کے امور کی انجام دہی سے معذرت کرنے والے پائلٹس جو کسی انتظامی کارروائی کے نتیجے میں معطل ہوئے ہوں، وہ پائلٹس جو کسی کوتاہی کی وجہ سے معطل ہوئے ہوں، بغیر کسی وجہ کے تین ماہ تک فلائنگ اورز مکمل نہ کرنے والے پائلٹس بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔