وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

Oct 28, 2020 | 09:59 AM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے، وزیراعلی پنجاب صوبے کے متعدد امور بارے بریف کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کیئے گئے ہیں، عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات،وزیراعلیٰ نےپنجاب میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں اوردستیابی کےحوالےسےوزیراعظم کوآگاہ کیا۔



مزیدخبریں