سکھ کمیونٹی کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر غم و غصے کا اظہار

سکھ کمیونٹی کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر غم و غصے کا اظہار
ننکانہ صاحب(ایک نیوز نیوز) سکھ کمیونٹی نے بھی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

سکھ کمیونٹی کے رہنماء اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردارامیر سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب دوسرے مذہب کے احترام کا درس دیتے ہیں فرانس میں مسلمانوں کے نبی حضرت محمّد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل افسوس ہے.
https://www.youtube.com/watch?v=swMFomOPKJ8
اس حرکت نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں ، اقوام متحدہ کو فوری اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئے جس سے کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری نہ ہو۔