ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 خوارج، بشمول ان کے سرغنہ باتور، ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔
علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک، 3 زخمی
Nov 28, 2024 | 21:42 PM