ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 22 نومبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
Nov 28, 2024 | 19:55 PM